• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مولانانذیر عمرانی پرقاتلانہ حملے کی شدیدمذمت ، شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ہسپتال میں مولانا نذیر کی عیادت

جعفریہ پریس –  قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا مولانا پروفیسر نذیر حسین عمرانی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، ملک میں عملاً دہشت گردو ں کا راج ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی ، شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ، اعلیٰ سطحی وفد کی بے نظیرہسپتال میں پروفیسر نذیر حسین عمرانی کی عیادت، جلد صحت یابی کی دعا ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قصر سجاد اقبال ٹاؤن ٹاؤن کے پیش نماز مولاناپروفیسر نذیر حسین عمرانی کو راولپنڈی میں حشمت کالج کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر بے نظیر ہسپتال راولپنڈی پہنچایاگیا اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و ضلعی عہدیداران فوری طور پرہسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں عملاً دہشت گردوں کا راج ہے دہشت گردجہاں چاہتے ہیں جسے چاہتے ہیں ٹارگٹ کرکے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر انہیں کوئی گرفتار کرنیوالا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو جب تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے پروفیسر مولانا نذیر حسین عمرانی کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات مشتاق حسین ہمدانی، ضلعی صدر مولانا غلام قاسم جعفری، علامہ فرحت عباس جوای،مولانا نصیر حسین موسوی ،مولانا سید شمس حیدرسبزواری ،علامہ سید حسن رضا نقوی ،سید محمود علی نقوی ،سید کونین حسینی ،مولانا ملک محمد یوسف ،سید عزادارکاظمی، ڈاکٹر سیدقلب نواز اور ولایت بلتی بے نظیر ہسپتال پہنچ گئے۔ اس موقع پر علمائے کرام کے وفدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے جب تک قاتلوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک بے گناہ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنتے رہیں گے۔