• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے اصفہان میں پاکستانیوں کی امداد

قاٸد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات پر اصفہان میں فیملیز کے ہمراہ موجود طلاب کیلٸے تشکل شہید حسینی کی طرف سے راشن تقسیم
تشکل عارف حسینی کے بانی و نماٸندہ طلاب پاکستان لیاقت علی سیال نے مٶمنین کے تعاون سے راشن فراہم کیا
اصفہان (نماٸندہ خصوصی جعفریہ پریس) قاٸد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ملک بھر کی طرح بیرون ملک بھی مشکل لمحات میں ریلیف کا سلسلہ جاری ہے
قاٸد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات پر حوزہ عملیہ اصفہان میں فیملیز کے ہمراہ موجود تمام پاکستانی و ہندوستانی طلاب میں شہید عارف الحسینی فاٶنڈیشن کی طرف سے راشن تقسیم کیا گیا
فاٶنڈیشن کے بانی اور المصطفی انٹر نیشنل یونیورسٹی میں پاکستانی طلاب کے نماٸندہ لیاقت علی سیال کی خصوصی کاوشوں سے مختلف مٶمنین بالخصوص ملک حیدر صاحب کے تعاون سے راشن فراھم کیا گیا
تشکل کے صدر جناب محسن رضا کشمیری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز راشن کی پیکنگ کرکے طلاب محترم کے گھروں تک معززانہ طریقہ سے پہنچایا
اصفہان میں حال حاضر ٹوٹل 88 فیملیز موجود ہیں تمام فیملیز کو بلا تفریق راشن فراھم کیا گیا جواصفہان میں اپنی نوعیت کا منفرد کام ہے
اصفہان میں موجود علماء و طلاب نے مشکل کی گھڑی میں قاٸد ملت جعفریہ کی طرف سے راشن فراھم کرنے پر خصوصی شکریہ اور مخیر مومنین کیلٸے دعا کی
واضح رہے کہ شہید عارف الحسینی فاٶنڈیشن اصفہان میں نظریہ قیادت اور قومی پلیٹ فارم کے تحت ھمہ وقت طلاب کی خدمت کیلٸے کوشاں اور طلاب کی علمی و معنوی ضروریات کے ساتھ ساتھ مادی مشکلات کے حل کیلٸے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھے ہووٸے ہے