قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے تفتان بارڈر پر منصوبہ عوام کے لئے کھول دیا گیا
تفتان بارڈر……بلوچستان
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہراء (س) اکیڈمی کے زیر اہتمام زائرین کرام کی سہولت کیلئے پاکستان ہاوس, تفتان بارڈر میں سبیل تشنگان کربلا کا آغاز کردیا ہے جس کے ذریعے زائرین کو ٹھنڈا اور میٹھا پانی ہر وقت میسر ہوگا جبکہ اس سے قبل زائرین کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اب الحمدللہ زائرین کی کثیر تعداد اس سہولت سے استفادہ کررہی ہے.
اس کے علاوہ زائرین کرام کیلئے تفتان بارڈر پر مسلسل تعمیرات جاری ہیں گذشتہ سال 80 طہارت خانے اور وضو خانے تعمیر کئے گئے تھے اور اس سال ان کی مرمت اور توسیع کی گئی, جس سے ہزاروں زائرین استفادہ کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے.
رب کریم بحق محمد وآل محمد, قائد ملت جعفریہ اور تمام معاونین کو کامیابی اور سرفرازی نصیب فرمائے…..آمین