تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے تنگس روندو میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد شہید اکبر کے ورثا ء کے لئے عطیہ ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے تنگس روندو میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد
شہید اکبر کے ورثا ء کے لیے قائد ملت جعفریہ کی جانب سے عطیہ ۔
روندو کے عوام نے جگہ جگہ قائد ملت جعفریہ کا والہانہ انداز میں خیر مقدم ۔
سکردو(پ۔ر) قائد ملت جعفریہ پاکستان ونمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے دورہ گلگت کے موقع پر روندو سے گزرتے ہوئے مختلف مقامات پر علماء و اکابرین اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔ روندو کے علاقہ تنگس میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔
اس موقع پر تنگس کے علماء و عوام نے قائد محترم کا والہانہ انداز میں استقبال کیا اور علاقے کی مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں کاوشوں کو سہراتے ہوئے قائد ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسکے علاوہ روندو کے مختلف مقامات پر علماء کرام اور علاقے کے روساء و کارکنوں نے جگہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا الہانہ انداز میں خیر مقدم کیا ۔ قائد ملت جعفریہ کے ساتھ اعلی سطحی وفد جس میں مرکزی سیکریڑی جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر ، صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان علامہ سید محمد عباس رضوی ، علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیرمین و ممبر اسمبلی کیپٹن سکندر سمیت علماء کرام کی کثیر تعداد شریک تھے۔ قائد ملت جعفریہ نے الیکشن کے موقع پر شہید ہونے والے کارکن اکبر شاہ کے وارثا کو چیک عطیہ کیا۔ اور شہید اکبر شاہ کے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہید کے ورثا نے قائد محترم کا شکریہ ادا کیا۔