• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے سانحہ حیات آباد پشاور کے خلاف سہ روزہ سوگ کے اعلان پرملک بھرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے سانحہ حیات آباد پشاور کے خلاف  سہ روزہ سوگ  کے اعلان پر ملک بھرمیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے – سانحہ حیات آباد پشاور کے خلاف پورے ملک کی طرح کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی- احتجاجی ریلی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نےخطاب کیا-
شیعہ علما کونسل گلگت کی جانب سے سانحہ پشاور کیخلاف پونیال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے صوبائی نائب صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان جناب دیدار علی ، فیقر شاہ ، کپٹین محمد شفیع خان ، شیخ ناصر حسین اور دیگر نے خطاب کیا-
شیعہ علما کونسل دنیورکی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مومینن نے شرکت کی ۔ احتجاجی ریلی سے اسلامی تحریک دنیور کے صدرشوکت علی ، صدر انجمن امامیہ دنیور سردار حسین ، چیرمین مشتاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
جعفریہ یوتھ شیعہ میانی ملتان یونٹ کی جانب سے سانحہ حیات آباد پشاور میں 21 مومنین کی شہادت کے خلاف بھر پور احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومینین شرکت کی مظاہرین نے ملک میں جاری دہشت گردی کو ریاستی اداروں کی نا اہلی قرار دیتے ہوۓ بھرپور نعرے بازی کی -ریلی کے شرکاء سے علامہ سید علی رضا نقوی اور سید معصوم امن گیلانی نے خطاب کیا اور مولانا حسین بخش سروری نے دعاۓ وحدت پڑھائی- ریلی میں شیعہ علما کونسل ملتان اور جے ایس او شیعہ میانی کے وفود نے شرکت کی