تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے کراچی میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی عیادت نیک تمناوٗں کا پیغام

کراچی ( ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے فاطمیہ ہسپتال کراچی میں فخرِ ملتِ جعفریہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے اُنکی عیادت کی۔ زاہد علی آخونزادہ نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی قیادت کی جانب سے بھی علامہ صاحب کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قائدِ ملت کی جانب سے اُنکی عیادت پر قائدِ محبوب کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی دُعا صحت کی التماس کی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی زیدی بھی موجود تھے ۔