قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی شہید قیصر چغتائی کی برسی کے اجتماع میں شرکت ٹنڈو آدام (جعفریہ پریس) شہید قیصر چغتائی کی برسی کے اجتماع میں شرکت کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان ٹنڈو آدم پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ٹنڈو آدم میں مختلف شخصیات نے قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی مختلف صحافیوں نے بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے ملاقات کی برسی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ اب تک شہید قیصر کے قاتلوں کو سزا نہیں دی گئی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک قاتل کیفر کردار تک نہیں پہنچ جاتے انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ کے خلاف کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے ملک میں قانون کے نفاذ سے ہی ملک بہتری کی جانب جاسکتا ہے برسی کے اجتماع میں علماء کرام سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی