پارہ چنار کرم ایجنسی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے کرم ایجنسی پارہ چنار میں سانحہ سبزی منڈی کے شہداء کیلئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی اور نگرانی میں مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔مجلس ترحیم سے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی،مولانا باقر حیدری،مولانا احمد علی روحانی،مدثر حسین اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا ۔مجلس ترحیم میں پارہ چنار بھر سے مومنین اور شہدائے لواحقین نے شرکت کی ۔