قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ۲ روزہ دورے پر سندھ پہنچے جامشورو میں تنظیمی کارکن سید لطف علی شاہ کی مجلس ترحیم کے اجتماع میں شرکت کی اور خطاب کیا لواحقین سے ملاقات کی کراچی میں تنظیمی کارکن سید شعیب رضا کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس کے علاوہ مختلف مرحومین کی تعزیتیں کیں مولانا علی محدم نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر ڈاکٹر علامہ شبیر حسین میثمی و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل حسنین مہدی نے ملاقات کی مختلف قومی و ملی امور پر تبادلہ خیال ہوا