تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کی اسلام آباد کچہری سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت، لاقانونیت کاسدباب کیا جائے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی اسلام آباد کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار ، لاقانونیت کا سدباب کیا جائے، علامہ سید ساجد علی نقوی
پیر کو اسلام آبا د کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ججز، وکلاء، صحافیوں، بے یارو مدد گار مسافر، عبادت گاہیں اور اہم تنصیبات تک محفوظ نہیں ہیں ایسا محسوس ہورہاہے کہ ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے پورا ملک آگ میں جل رہاہے اور ذمہ دار ادارے بے بس نظر آرہے ہیں۔ ذمہ داران کو چاہیے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدام اٹھایا جائے، ملک دشمن عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے اور آئین وقانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے لاقانونیت کا سدباب کیا جائے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک جانب حکومت مذاکرات کررہی ہے مگر دوسری جانب سے یقین دہانیوں کے باوجو د دہشت گردی کی کارروائیاں تھمنے میں نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب حکومت کو سوچنا ہوگا کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے ۔ اس موقع پر انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔