قائد ملت جعفریہ کی اپیل پر ۱۶ مئی صہیونی ریاست کے خلاف ملک گیر احتجاج

قائد ملت جعفریہ کی اپیل پر ۱۶ مئی صہیونی ریاست کے خلاف ملک گیر احتجاج

جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ۱۶ مئی بروز اتوار پاکستان بھر میں صہیونی ریاست کے خلاف اور مظلوم فلسطینوں کے حق میں پر امن مظاہرے منعقد ہوئے جس میں علماء کرام کارکنان و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے فلسطنیوں کے حق میں بینرز آویزاں کئے 

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی اپیل پر پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور ضلعی و تحصیلی ہیڈاکوارٹز میں پریس کلب کے باہر پر امن مظاہروں میں مقررین نے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی