تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کے حکم پر تین روزہ سوگ اور بعد از نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کریں گے مرکزی آرگنائزر

لیہ ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے آیہ اللہ شیخ باقر النمر اور انکے ۴۷ ساتھیوں پر ہونے والے ظلم وبربریت کی پرزورمذمت کی ہے اور کہا ہم اس الم ناک سانحہ پر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں اور بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ ملک گیر احتجاج کریں گے مرکزی آرگنائزر نے کہا کہ نہایت اعلٰی اخلاقی خصلتوں کے مالک شیخ النمردینی اقدار کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی سودے بازی کے قائل نہ تھے یہی صفات ظالم وفاسد سعودی حکومت کے خلاف انکی جہادی تحریک کا سبب بنی۔اس سے پہلے بھی ۲۰۰۶ اور ۲۰۰۸ میں پابند سلاسل رہے اور سخت سعودی صعوبتوں کو برداشت کیااور آپ کو اس جرم میں کہ آپ الشرقیہ کی عوام کو حکومت کے خلاف بغاوت کی دعوت دے رہے ہیں اور اپنے علاقے آل سعود کی عملداری سے جدا کرنے کی دعوت دے رہے ہیں قید کیا گیا۔بہرحال سعودی حکام ان الزامات کو ثابت نہ کر پائے اور آپ کو رہا کرنا پڑا،۲۰۰۹ میں بھی آپکو مختصر مدت کے لئے قید کیا گیا،اور پھر ان جرائم کی پاداش میں شیخ النمر کو صعوبتوں مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑاجو کسی بھی انسان کا بنیادی حق ہیں ، اپنے حقوق ک تحفظ کے لئے آواز اٹھانا ، ظلم کے خلاف جدوجہد کرناآیۃ اللہ کا جرم قبیح ٹہرا ، شیخ النمر جیسے نڈر برملا فرمایا کرتے : اے آل سعود !میں جانتا ہوں کہ آج نہیں تو کل تم مجھے گرفتار کر لو گے اور ٹارچر کر کے قتل کر دو گے مگر جان لو کہ ہم قتل و غارت سے نہیں ڈرتے نہ مصیبتوں سے ڈرتے ہیں،شھید کی جرات مندانہ اقدامات کو ہمارا سلام ، شھید نے سنت حسین ؑ پر عمل کرتے ہوئے ظالم کے خلاف آواز بلند کی حق تھا کہ وہ حسین ؑ کی طرح حیات جاوداں پاتے ، اورجس طرح مولا حسینؑ نے اپنے پاکیزہ خون کے ذریعے یزیدیت کو نابود کر دیا اسیطرح خون مظلوم باقر النمرحکومت آل سعود کو نابود کرے گا۔ انشاء اللہا