قائد کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہی پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکتاہے
بابائے قوم کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ جس آزاد و خودمختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو بانی پاکستان نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی سلامتی اور بقا کیلئے اب ریاست کیساتھ ہر فرد کو بھی اپنا مثبت کردار دا کرنا ہوگا ، افسوس عرصہ دراز سے طبقاتی تفاوت’ عدم مساوات’ عدل و انصاف کا فقدان چلا آرہا ہے جس کا بنیادی سبب حکمرانوں کے غیر سنجیدہ اقدامات سمیت اپنے فرائض منصبی کو احسن طور پر انجام نہ دینا ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط’ مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ توازن کی ظالمانہ پالیسی کی بجائے حکمران اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ’ انتشار اور انارکی کا خاتمہ ہوسکے ۔