• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قومی پلیٹ فارم کی محنتوں سے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا ۔ ایک بار پہر تکفیری ٹولے کے سرغنہ کو شکست

جعفریہ پریس – سپریم کورٹ نے این اے 89 جھنگ سے شرپسند اور تکفیری گروپ کا سرغنہ احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ قومی پلیٹ فارم شیعہ علماء کونسل پاکستان کی حمایت یافتہ اور کامیاب امیدوار شیخ اکرم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جس کی شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مکمل سرپرستی کی تھی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرد یے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔
جعفریہ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح قومی پلیٹ فارم نے ملت تشیع کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے تکفیری اور شرپسند گروہ کو ایک بار پہر میدان میں ہرا دیا ہے ۔ہم مولا علی (علیہ السلام) کے ماننے والے ہیں اور اپنے مولا کی سایہ اور فضل و کرم سے ہمیشہ میدانوں کے فاتح رہے ہیں جبکہ تکفیری اور شرپسنڈ ٹولہ ہمیشہ چور دروازے کے تلاش میں رہتا ہے ۔جیسا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں مستقبل میں بھی ہر میدان میں ان کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور انشاء اللہ ہرمیدان کے فاتح بھی ہم ہی ہونگے اور جیسا کے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرمایا ہے ہم نے ان چور دروازوں کو بھی بند کردیا ہے اور اسی طرح ہم نے اسمبلیوں کے وہ تمام دروازے بند کردئے ہیں جہاں سے ملت تشیع کے حقوق کے خلاف کام ہوا کرتا تھا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا جس میں الیکشن کمیشن نے تکفیری گروہ کے سرغنہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اس کو 89 جھنگ کا ایم این اے قراردیا تھا ۔ کیونکہ شیخ اکرم کو نا اہل قرار دی کر یہ سب کچھ کیا گیا تو شیخ اکرم نے اپنی اہلیت ثابت کرنے کیلئے بھی رجوع کیا ہے لیکن اگر ان کی اہلیت کا مسئلہ حل نہیں ہو تا تو آئین کے مطابق اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونے ۔ ان شاء اللہ اس میدان کیلئے بھی ہم تیار ہیں اور اس بار بھی ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔