• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

لندن کا مشہور ٹاور برج اذان کی آواز سے گونج اٹھا

لندن کا مشہور ٹاور برج اذان کی آواز سے گونج اٹھا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمان نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر اذان دی۔

اس موقع پر عام شہری بھی موجود تھے جنہوں نے اذان کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قاضی شفیق الرحمان نے اس موقع پر روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے مسجد الحرام کے موذن کے انداز میں اذان دی جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ لندن کے صرف 10 علاقوں میں ہی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت ہے جو کہ گذشتہ سال ہی دی گئی تھی۔