تازه خبریں

متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے جنرل سکریٹری کو بازیاب کرایا جائے اگر مجرم ہیں تو عدالت میں پیش کیا جائے

اسلام آباد 5مئی 2018 :متحدہ مجلس عمل پاکستان بلوچستان کے جنرل سکریٹری مولانا ابوتراب کی بازیابی کے لئے متحدہ مجلس عمل پاکستان کے رہنماوٗں نے اسلام آباد پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی،مرکزی ترجمان مجلس عمل مولانا شاہ اویس نورانی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی علامہ عارف واحدی نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون موجود ہے کسی کو اس طرح سے لاپتہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے اگر کوئی جرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے مجلس عمل کے تمام ذمہ داران پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں مولانا ابوتراب کی اتحاد و وحدت کے لئے بہت کوششیں ہیں ان کی اس طرح گمشدگی تشویشناک ہے