• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

محترمہ فاطمہ جناح حریت، جدوجہد کا استعارہ ، آخر دم تک قائد کے افکار پر ڈٹی رہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

محترمہ فاطمہ جناح حریت، جدوجہد کا استعارہ ، آخر دم تک قائد کے افکار پر ڈٹی رہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان
مادر ملت کا کردار پوری قوم کےلئے مشعل راہ ہے انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے موقف سے انحراف نہ کیا، علامہ سید ساجد علی نقوی

راولپنڈی /اسلام آباد 09 جولائی 2020( جعفریہ پریس پاکستان)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں محترمہ فاطمہ جناح نے بانی پاکستان کے ہمراہ ایک عظیم جدوجہد کی، پوری قوم کو محترمہ کے افکار اور ان کی جدوجہد سے سبق سیکھنا چاہیے، محترمہ نے انتہائی مشکل ترین حالات میں اپنے بھائی کا ساتھ دیا ، پاکستان بننے کے بعد بھی مشکل حالات کے باوجود وہ جمہوری اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی خاطر جدوجہد کرتی رہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی53ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح روز اول سے بانی پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ رہیں اور قیام پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور مشکل حالات کے باوجود اپنے بھائی کا ساتھ چھوڑا نہ ہی ان کے نظریات سے انحراف کیا۔ قائد کی رحلت کے بعد بھی بہت سی مشکلیں آئیں مگر وہ اپنے موقف پر ڈٹی رہیںاور اپنے آخری ایام تک ان پر کاربند رہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو محترمہ کے افکار اور ان کی جدوجہد سے سبق سیکھنا چاہیے۔ اسلام اور پاکستان کی تاریخ میں خواتین کا ایک بڑا کردار رہاہے،پوری قوم کو بھی چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کےلئے ان عظیم ہستیوں سے استفادہ کریں۔ آخر میں انہوں نے کہاکہ مادر ملت کی عظیم جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا اور مشعل راہ سمجھا جائےگا۔