از مرکزی محرم الحرام کمیٹی، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
بتاریخ: 5 محرم الحرام 1442ھ، 25اگست2020ء
گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بالخصوص پنجاب میں
وہی رکاوٹیں،وہی خوف و ہراس، ایف آئی آر زکا بے تحاشا اندراج اورپولیس کا ناقابل تحمل ناروا رویہ
عوام کے بنیاد ی،آئینی اور شہری حقوق پرقدغن!!!
”انتظامیہ وپولیس آئین شکنی،لاقانونیت اوردھونس دھاندلی میں مکمل آزاد“
عزاداری سیدالشہداء ؑکے انعقادکے سلسلہ میں پولیس کے اعلیٰ و تھانہ سطح کے عہدیداران کی جانب سے عوام الناس کواندر چاردیواری مجلس عزاپر پابندی کے نوٹیفیکیشن، مقررہ وقت سے پہلے مجالس وجلوس عزاء منعقد کرانے کادباؤ،فورتھ شیڈول میں ڈالنے اورنظر بندکرنے کی دھمکی اورپہلے سے فورتھ شیڈولڈ افرادپرمجالس وجلوس عزاء میں شرکت پرپابندی جیسے توہین آمیزرویے کی وجہ سے عوام میں شدید اشتعال و تشویش پائی جاتی ہے۔
ناقص، مبہم،تعصب اور دروغ گوئی پر مبنی جعلی رپورٹس کی بنیاد پر قائد محترم سمیت متعدد علمائے کرام اور ذاکرین عظام کی زبان بندی اور اضلاع میں داخلوں پر پابندی کا سلسلہ جاری ہے۔
عوام سے ا پیل
عزاداری سیدالشہداء ؑکے انعقادکے سلسلہ میں کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہ آئیں۔اندر چاردیواری مجالس وماتم ونذرونیاز اورمجالس و جلوس ہائے عزاداری کا بھرپور انداز میں انعقاد کریں۔ اپنے بنیادی انسانی حقو ق سے ہرگز دستبردار نہ ہوں۔آئین و قانون کی بالادستی اور پاکستان کی سلامتی اور استحکام کومدنظررکھتے ہوئے باہمی اتحاد و وحدت اور اخوت و بھائی چارے کے ساتھ عزاداری سیدالشھداءؑ کو جاری وساری رکھیں۔ علماء وخطباء و ذاکرین ِعظام، فلسفہ ء شہادت اور امام عالی مقام ؑکے قیام کے اہداف و مقاصد پر روشنی ڈالیں نیز کسی مسلک و مکتب کے مقدسات کی توہین اور ہرقسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔
مرکزی، صوبائی اور علاقائی محرم الحرام کمیٹیاں ملک بھر میں عوام کے بنیادی،آئینی اور شہری آزادیوں کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور ہمہ وقت آمادہ و مصروفِ عمل ہیں۔ کمیٹیوں کی تفصیل اوررابطہ نمبرز فیس بک پر موجود ہیں؛ پریشانی کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔