تازه خبریں

محرم کانفرنس سجادہ نشین جناب نقیب شاہ کی جانب سے منعقد ہوئی علامہ عارف واحدی کی خصوصی شرکت

راولپنڈی:محرم الحرام میں نواسہ رسول کی عظیم قربانی کی یاد میں عظیم درگاہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین جناب سید نقیب الرحمان شاہ صاحب نے درگاہ شریف پہ کانفرنس رکھی جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائ کرام،ایم این ایز،ایم پی ایز،کمشنر راولپنڈی اور افسران بالا نے شرکت اور خطابات کئے،دیوبندی،بریلوی اور اھل حدیث کے علمائ کرام نے شہدائ کربلا کی عظیم قربانی اور محرم میں امن وامان پر خطاب کیا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے بھی ایک وفد کے ھمراہ شرکت کی اور خطاب کیا،اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پیر نقیب الرحمان کی اتحاد امت کے حوالے سے خدمات لائق تحسین ھیں وہ نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد میں بلکہ پورے ملک میں بین المسالک ھماھنگی کے لئے کام کر رھے ھیں آپ اپنے اجداد طیبہ کے ایام کے حوالے سے پروگرام رکھا ھم سب کو دعوت دی محبت و اخوت کی فضا قائم کرنے میں کردار ادا کیا اللہ تعالی آپ کو اجر عطا فرمائے،علامہ ساجد علی نقوی صاحب بھی آپ کی ان خدمات پر بہت خوش ھیں اور آپ کو پیغام دیا کہ آپ کی ان کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں ۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ سید الشہدا امام حسین کے آفاقی پیغام کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے مشائخ عظام اور پیران طریقت نے بڑا کردار ادا کیا ھم سب کے پیر و مرشد خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رہ نےکیا خوبصورت فرمایا کہ(حقا کہ بنائے لا الٰہ است حسین)اس جملے سے پتہ چلتا ھے کہ وہ معرفت حسینیت کے کتنے بلند درجے پر فائز تھے۔
علامہ واحدی صاحب نے کہا کہ امام حسین نے یزیدیت کے اسلام پر کاری وار کو ناکام بنایا اس کے لئے انھوں نے اپنی جوان اور معصوم اولاد کو قربان کیااور یزید کا چہرہ اس طرح بے نقاب کیا کہ قیامت تک کے لئے وہ امت مسلمہ اور پوری انسانیت کےلئے منفور ترین شخص بن گیا۔پوری امت یزید پر لعنت بھیجتی ھے اور کیوں نہ بھیجے تین سال کی اس ملعون کی حکومت میں تین سیاہ کارنامے ھیں،سانحہ کربلا،مدینہ منورہ پر حملہ اور بیت اللہ شریف مسمار کرنے کی ناپاک کوشش۔