مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات اسلامی تحریک پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کا چہلم17۔فروری کوہوگا
ملتان (اسٹاف ) مرکزی انچارج شعبہ تبلیغات اسلامی تحریک پاکستان پروفیسر خادم حسین لغاری مرحوم کا چہلم17۔فروری بروز جمعتہ المبارک امام بارگاہ رضویہ ڈیر غازی خان میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں سینیر صوبائی نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی کی سربراہی میں اجتماع کے بھر پور انعقاد کے لئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ صوبائی صدر نے کہا کہ چہلم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجدعلی نقوی، علامہ محمد تقی نقوی،علامہ عارف حسین واحدی، علامہ رمضان توقیر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ خادم لغاری 8۔ جنوری کو انتقال کرگئے تھے۔