• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

مصر: اخوان المسلمین کے 12کارکنوں کی سزائے موت کی توثیق

مصری عدالت نے 11 جولائی کو اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 12کارکنوں کو سزائے موت دینے سے متعلق مفتی اعظم سے مشورہ مانگا تھا۔ سزا پانے والے افراد پر قاہرہ کے علاقے المنیا میں ہنگامہ آرائی سمیت پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر تھانیدار سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

اس مقدمہ میں 390 ملزمان نامزد تھے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 12کارکنوں کو سزائے موت، 157 کو عمرقید کی سزاسنادی، جبکہ 227 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناپر بری کردیا، اس سے قبل مقامی عدالت نے 2014 میں اسی مقدمہ میں ملوث 37ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی۔

واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ میں اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے محمد مرسی کو عہدہ صدارت سے برطرف کر دیئے جانے کے بعد مصری حکومت نے اخوان المسلمین پر پابندی عائد کر دی تھی اور اس کے  بہت سے اعلی رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا گیا۔