قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حالیہ بارشو ں کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائیں جبکہ زیادہ تباہ شدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر ان دکھی ہم وطنوں کی داد رسی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ گوکہ سیلاب کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتیں اور پاک فو ج کے جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں مگر اس میں مزید بہتری اور تیزی لائی جائے کیونکہ سیلاب کے باعث متاثرین بہت زیادہ پریشان ہیں ۔ اس موقع پرقائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنے دکھی اور مصیبت میں گھرے پاکستانی بھائیوں ، بہنوں کیلئے اپنی مدد آپ اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت امداد اور داد رسی کریں۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب کے نتیجے میں متاثرین سیلاب سے ان کے ہونے والے نقصانات پر اظہار ہمدردی کیا اور کہاکہ مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
دریں اثناء شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے اسکردو ،چترال سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سیلابی صورتحال کے باعث بہت زیادہ مالی نقصان ہونے ،ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کے تباہ ہونے ،مکانا ت کے گر جانے اور پلوں و سڑکوں کے تباہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کی امداد کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں، اور سیلاب زدگان کی مدد میں اپنی ملّی ذمہ داریاں ادا کریں ۔اور حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر سال آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے و روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرئے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے ملک میں نئے ڈیم بنا کر عوام کو بجلی کے بحران سے بھی نکالے تاکہ ملک پستی کی طرف جانے کی بجائے ترقی کی طرف گامزن ہو سکے ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات