ملائشیا کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک
ملائشیا کی جنوبی ریاست جوہور کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سو سے زا ئد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ اسپتال کی دوسری منزل پر واقع انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں لگی۔۔ اسپتال میں داخل مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔