ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ بوائے اسکاوٹس آڈیٹوریم میں مزارات اولیاءاللہ اور دینی اداروں کے تحفظ کے حوالے سے “امن کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا،
جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی،نائب صدر سندھ علامہ جعفر سبحانی کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کرم الدین واعظی نے شرکت کی اور خطاب کیا،
ڈویژنل صدر کےہمراہ ضلع جنوبی کے صدرمولانا رجب علی حاتمی،ضلع شرقی کے آرگنائزر برادرسلمان بنگش،ضلعی جنرل سیکرٹری برادر محمدعلی، برادرہارون اورآصف بنگش بهی موجود تهے.