پشاور()شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمیدحسین امامی نے ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ آج پوری دنیا میں اسلام کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔جس طرح یہود نصریٰ سازش کے تحت اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کادشمن بنا رہے ہیں ۔وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہورہے ہیں اوران کی اسلام کو کمزور کرنے کی مذموم کوششیں کی جاری ہیں ۔پاکستان نے جس طرح ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوشش کی ہے ہم نے اس کی پہلے بھی تائید کی اور اب بھی اس کی تائید کرتے ہیں ۔پاکستان اسی طرح امت مسلمہ کے اتحاد قائم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
علامہ حمیدحسین امامی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی دہشت گردی و فرقہ ورایت عروج پر ہے اس کو ختم کرنے میں حکومتیں بے بس نظر آتی ہیں اس سے پہلے کہ پاکستان میں یمن، نائجیریا،بحرین شام، عراق، فلسطین،افغانستان جیسے حالات پیدا کیئے جائیں ۔جن میں انسانیت سوز اورمسلمانوں کا بے دریغ قتل عام جاری ہے۔ جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔پا کستان میں فرقہ ورایت اور دہشت گردی جیسی لعنت کو ختم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کو مزید فعال بنایا جائے اورتمام مذہبی جماعتوں کے قائدین کا اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ہم اگر علماء کرام ایک دوسرے کے مراکز میں جائیں اور عوام کے سامنے جذبات اور نفرت انگیز تقاریر سے پرہیز کریں تو کامیاب اور کامران رہیں گے ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات