تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مشترکہ یوم القدس ریلی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل کی خصوصی شرکت

اسلام آباد:یوم القدس کی مناسبت سے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا شیعہ علما کونسل اور دیگر مختلف جماعتوں اور گروھوں کی کوششوں سے تمام ریلیاں ختم کر کے ایک ہی مشترکہ ریلی کا احتمام کیا گیا اس کوشش کو تمام طبقات کی طرف سے سراھا گیا اور بہت اچھے محبت و اخوت کے ماحول میں تمام شیعہ سنی جماعتیں اور گروہ اس میں شامل ھوئے جس کے بہت اچھے اثرات مرتب ھوئے۔یہ ریلی نادرہ چوک سے ھوتی ھوئی سرینا چوک پہونچی مختلف مکاتب فکر کے علمائ کرام،ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی اور مقامی راھنما اس عظیم الشان ریلی کی قیادت کر رھے تھے۔سرینا چوک پر اسٹیج لگایا گیا جہاں مختلف علمائ کرام اور راھنماوں نے خطاب فرمایا۔آخر میں ملی یکجہتی کونسل کے بانی راھنما مرحوم قاضی حسین احمد صاحب کے بیٹے جناب قاضی آصف لقمان نے خطاب کیا۔
ان سے پہلے ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل جناب علامہ عارف حسین واحدی نے خطاب کرتے ھوئے ملی یکجہتی کونسل کے تمام راھنماوں کا اتحاد و وحدت کے ساتھ ریلی نکالنے پر شکریہ ادا کیا اور اس ریلی کو امت مسلمہ کی سربلندی کا مظہر قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے خود تشریف لانا تھا مگر مصروفیت کی وجہ سے نہ پہونچ سکے وہ آپ سب کو سلام کہہ رھے تھے اور ملی یکجہتی کونسل کو اس اقدام کو سراھا رھے تھے۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ کے حکم پر سینتیس سال سے پورے ملک میں الدس ریلیاں نکالی جاتی ھیں شیعہ علما کونسل اور اسلامی تحریک ان عظیم الشان ریلیوں کا انعقاد کرتی ھیں جن میں سب شیعہ سنی راھنما شرکت اور خطاب کرتے ھیں علامہ ساجد نقوی اس اتحاد کے بانیون سے ہیں۔ان کے حکم پر کوشش ھوئی کہ ملی یکجہتی کی طرف سے یہ ریلی منعقد کی جائے،الحمد للہ کامیابی ھوئی اور آج اس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی راھنما نے مزید کہا کہ ھم اسلام کی سرزمین سے مظلوم فلسطینیوں کو پیغام دے رھے ھیں کہ ھم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک قدس اور فلسطین آزاد نہیں ھو جاتا،آج اسرائیل کو مضبوط کرنے اور اسرائیل مخالف محاذ کو کمزور کرنے کی کوششین ھو رھی ھیں ایک سازش کے تحت حزب اللہ اور حماس کو دھشتگرد قرار دینے کی کوشش ھو رھی ھے مسلمان ممالک میں اختلاف ڈال کر مسلم امہ کو کمزور کر کے اور خاصکر مشرق وسطی میں اور عربوں کو تقسیم کر کے گریٹر اسرائیل کی راہ ھموار کی جا رھی ھے ھم آج مل کر مسلم امہ اور خاص کر عرب ممالک کو متوجہ کر رھے ھیں کہ اسرائیل ایک ناسور ھے اور اس کی سرپرست قوتیں آپ کو آپس میں لڑا کر اسرائیل کو آپ پر مسلط کرنا چاھتی ھیں ھمارا آپ کو پیغام ھے کہ سامراجی قوتوں کی سازش سے ھوشیار رھیں اپنے اندر اتحاد و یکجہتی پیدا کرین ایک ھو کر فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کا ساتھ دیں تاکہ تاکہ ظلم و ستم کا خاتمہ ھو اور انڈیا،اسرائیل کے ظلم کا خاتمہ ھو،اور یہ ستمگر حکومتیں اپنے انجام کو پہونچیں۔
علامہ عارف واحدی سے پہلے جناب میاں محمد اسلم،علامہ امیں شہیدی،جناب ناصر عباس شیرازی، جناب ساقب اکبر،مولانا قاسم جعفری،مولانا اصغر عسکری،جناب حسن عباس،جناب عباس علی اور دیگر مختلف مسالک کے مقررین نے خطاب کیا،آخر میں ایک وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ظلم اور حقوق بشر کی پامالی پر ایک یادداشت پیش کی۔

مزید تفصیلات کے لئے کلک کریں