جعفریہ پریس کی رپورٹ کےمطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پرپنجاب ، سندہ ،بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ضلعوں تحصیلوں میں یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کیاگیا۔
وفاقی دارلحکومت میں شیعہ علماء کونسل نے اتحاد و حدت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کی مشترکہ قدس ریلی جو نادرا چوک سے سرینہ ہو ٹل تک نکالی گئی میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں علماء کے وفد سمیت ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ہر سال کی طرح امسال بھی جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ مسئلہ فلسطین و کشمیر بین الاقوامی دنیا کے سلگتے ہوئے مسائل تھے ابھی وہ بھی حل نہ ہوپائے کہ استعمار نے شام ، افغانستان ، عراق ،یمن ،لبنا ن ،بحرین اور میانمارمیں ایک سازش کے تحت آگ بھڑکانا شروع کردی
ہمارے نمانندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سبسے بڑے شہر کراچی میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ و ملی یکجہتی کونسل کے زہراہتمام مرکزی ریلی کا انقعقاد کیا گیایہ ریلی کراچی پریس کلب پہ جاکرایک جلسے کی صورت اختیار کرگئ جس میں عوام کے علاوہ مختلف مذہبی و سیاسی جاعتوں کے سربراہان نے خطاب کیا کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے