ملی یکجہتی کونسل پاکستان کےزیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس کا اہتمام

اسلام آباد:ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زیر کی زیر صدارت اسلام آباد ھوٹل میں عظیم الشان اتحاد امت کانفرنس منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی عالمی مجمع تقریب مذاھب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری تھے۔ان کے علاوہ ایران کے جید عالم اھلسنت مولانا نذیر احمد سلامی،ڈاکٹر محسن مسچی ،جناب لیات بلوچ سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل،علامہ عارف واحدی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اور دیگر شخصیات شامل تھیں -سب شرکا نے موضوع پر خوبصورت خطابات کئے۔علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں جمھوری اسلامی ایران سے آئے ھوئے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ھوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے وقوع پذیر ھونے سے اب تک حضرات امام خمینی اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے مبارک افکار کی روشنی میں مسلسل اتحاد امت کے لئے کاوشیں اور کوششیں جاری ھیں-پاکستان میں بھی ملی یکجہتی کونسل نے فرقہ واریت اور تکفیری سوچ کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی جو اب تک جاری ھے اس جدوجہد کے نتیجے میں امت کو تفرقہ اور انتشار کی طرف لے جانے والوں کو شکست ھوئی اور ملک میں امن،محبت،اخوت اور بھائی چارے کی فضا ھموار ھوئی۔جو انتہائی لائق تحسین ھے-اور ان شااللہ یہ کاوشیں جاری رھیں گی -ضرورت اس امر کی ھے کہ مجمع تقریب اور ملی یکجہتی کونسل باہمی اشتراک عمل سے اس مقدس اور مبارک مشن پر کام جاری رکھیں تو کامیابی امت کے قدم چومے گی اور امت کے سامراجی دشمن کو شکست ھوگی ان شااللہ-

111 ShareLikeCommentShare