تازه خبریں

ملی یکجیتی کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں غیر قانونی وغیراسلامی بلز کی منظوری کے خلاف کهارادر جامع مسجد شیعہ اثناعشری کے باہر نمازجمعہ خے بعداحتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

جعفریہ پرےس ملی یکجیتی کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں غیر قانونی وغیراسلامی بلز کی منظوری کے خلاف کهارادر جامع مسجد شیعہ اثناعشری کے باہر نمازجمعہ خے بعداحتجاجی مظاہرہ کیا گیا.
مظاہرین سے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدرعلامہ جعفرسبحانی اور کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ کرم الدین واعظی نے خطاب کیا.
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں اقلیتی بل ، جس میں اٹهارہ سال سے پہلے اسلام قبول کرنے کوجرم قرار دیا گیا ہے اوراسلام قبول کرنے والا اور کرانے والا دونوں پر حد جاری کی جائےگی
اور تعلیمی اداروں میں ناچ گانے کو قانونی حیثیت دی جائےگی
اس کے علاوہ شراب نوشی کے اڈوں کی حمایت میں بل پیش کی گئی ہے.
یہ سارے قانون قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے سراسر خلاف ہے.