موجودہ عالمی نظام ناکام ہو گیا ہے۔ اسلام انسانیت کی نجات کا ضامن ہے، ملی یکجہتی کونسل پاکستان
دینی و عصری تعلیمی اداروں کو ااحتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر
قادیانیت استعماری سرپرستی میں پر پرزے نکالنے کے لیے کوشاں ہے،لیاقت بلوچ
اسلام آباد (جعفریہ پریس پاکستان ) موجودہ عالمی نظام ناکام ہوگیا ہے، اسلام ہی موجودہ حالات میں انسانیت کی نجات کا ضامن ہے۔ہمیں ایک غلامی سے نجات پا کر دوسری غلامی میں نہیں جانا چاہیے۔ اسلام حریت وآزادی کا سبق دیتا ہے. یہ بات ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی مشاورتی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ہے۔
اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ دینی وعصری تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے۔ اپنی نسل نو کے مستقبل کو تاریک نہ بنایا جائے۔ موجودہ حکومت کا سارا زور دینی و تعلیمی مراکز پر چل رہا ہے جوافسوس ناک ہے۔
اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کی۔ انھوں نے کہا کہ قادیانیت استعماری سرپرستی میں پرپرزے نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ استعمار کا خود کاشت پودا ہے۔ اس کے بارے میں پاکستانی آئین کے تقاضوں کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہمیں آئی ایم ایف کے سودی نظام سے نجات پانا ہو گی۔ ۔اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے راہنما سید جعفر نقوی،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی راہنما طاہر تنولی، اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے حافظ حبیب الرحمن،جماعت اہلحدیث کے پروفیسر سیف اللہ خالد، چوھدری محمد صدیق، سیف اللہ گوندل، فضل اکبر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات