28 اکتوبر
تشکل شہید عارف الحسینی کی طرف سے مدرسہ نوریہ میں 4 بجے تمرینی برنامہ ( جناب علامہ السید محمد تقی نقوی شاہ صاحب کے فرزندسید جعفر عباس نقوی کے ایصال ٹواب کےلیے مجلس) کا اہتمام کیا گیا تھا
ٹھیک 4 بجے برادران نے مرحوم کے ایصال ثواب کی خاطر قرآن خوانی کی اور پھر تمرینی برنامہ کا باقاعدہ آغاز برادر علی عباس بھٹی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد برادر محمد آصف رضا نے سوز و سلام پیش کیا اور ان کے بعد خطیب محترم برادر بشارت حسین نے فضائل بیان کیے ان کے بعد برادر عرفان حیدر عابدی نے مصیبت امام سجاد علیہ السلام کو بیان کیا اور مصائب کے بعد ماتمداری ہوئی جس میں سندھی برادران کی انجمن (علی مدد سانگی ، مغل خان و کاظم علی وغیرہ) نے نوحہ خوانی کی اور اس کے بعد برادران میں پذیرایی تقسیم کی گئی اور پذیرائی کے دوران مسؤول تشکل برادر محترم سید علی جعفر شمسی نے تشکل کے مختلف برناموں کا تعارف کرانے کے ساتھ ساتھ برادران کا اس مجلس نوارانی میں تشریف لائے برادران بالخصوص طلاب مخزن العلوم کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں معاون مسئول فرہنگی برادر محسن رضا کشمیری نے اگلے تقریری برنامہ کے خطیبوں کے اعلان کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام کیا اور اس پروگرام کی نظامت برادر سید ایاز حسین نقوی نے احسن انداز میں انجام دی