شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر، نیشنل رحمۃ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی پاکستان کے رکن اور نیشنل کمیشن فار رائٹس آف چائلڈ (NCRC) کے ورکنگ گروپ کے ممبر، علامہ عارف حسین واحدی نے NCRC (نیشنل کمیشن فار رائٹس آف چائلڈ، ) کے ورکنگ گروپ کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں بچوں کی کم عمری کی شادی کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علامہ عارف حسین واحدی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی اور فقہی حوالے سے بھی اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔
اس اجلاس میں عالمی ادارہ برائے حقوقِ اطفال یونیسف کے نمائندہ وفد کے علاوہ مختلف مسالک کے دانشوروں اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔