تازه خبریں

نیٹو نے دوہزار سولہ کے بعد بھی افغانستان میں اپنی فوج باقی رکھنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل نے وارسا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو تنظیم افغانستان میں اپنے مشن کی بھرپور حمایت کرتی ہے – ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو کی فوج دوہزار سولہ کے بعد بھی باقی رہے گی تاہم فوج کی تعداد کے بارے میں فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائےگا – افغانستان میں ایساف کے تحت نیٹو کا فوجی مشن دوہزار چودہ میں ختم ہوجانے کے بعد نیٹو نے افغان فوج اور سیکورٹی فورس کو ٹریننگ دینے کے بہانے افغانستان میں اپنے نئے مشن کا آغاز کیا- دسمبر دوہزار پندرہ میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائےخارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ نیٹو کی فوج دوہزار سولہ تک افغانستان میں موجود رہےگی لیکن ہفتے کو نیٹو کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا کہ اس کی فوج دوہزار سولہ کے بعد بھی افغانستان میں باقی رہےگی – واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دوہزار ایک میں افغانستان پر لشکرکشی کی تھی جس کے بعد افغانستان کے سیکورٹی کے حالات روز بروز بدتر ہوتے چلے گئے –