جعفریہ پریس –ورلڈ شیعہ فاؤ نڈیشن لندن یو کے کے سربراہ علامہ سید عاشق حسین نقوی نے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے ہمراہ پشاور میں 16/12 ایکشن فورم سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ متاثرہ آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا اور سکول کے نئے پرنسپل، شہداء کے لواحقین اورسکول میں موجود زخمی بچوں سے ملاقاتیں کی ۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے بچوں کے حو صلوں کو سراہا اور ان کو تعلیم حاصل کرنے کی تاکید کی انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں پر دہشت گردانہ حملہ ظلم کی انتہا ہے۔یہ ملک دشمن ہمارے بچوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔بچوں کو مخاطب ہو کرکہا آپ اس ملک کا مستقبل ہیں ۔آپ نے اس ملک کی ترقی میں اہم کرادار ادا کرنا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا بے گناہ شہید بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا یہ خون انشاء اللہ ضرور رنگ لائے گا اور ملک امن ہو گا۔ اس سلسلہ میں آرمی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا ہوا ہے جو انشاء اللہ ضرور کامیاب ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں شروع کیا جائے۔ تاکہ کوئی بھی دہشت گرد باقی نا رہے۔
آرمی پبلک سکول میں شہید بچوں کی یاد گا ر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔