تازه خبریں

وزیراعظم نے کراچی میں کامیاب آپریشن پررینجرز کی کارکردگی کو سراہا

وزیراعظم نے کراچی میں کامیاب آپریشن پررینجرز کی کارکردگی کو سراہا

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پررینجرز کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔
وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان نے کراچی میں رینجرز کی نگرانی میں ہونیوالے آپریشن سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کامیاب آپریشن پررینجرز کی تعریف کرتے ہوئے کارروائی کے دوران زخمی ہونیوالے اہلکاروں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کے علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔