• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

وزیر اعظم پاکستان اور سعودی عرب کے ولی عہد کی ملاقات

وزیر اعظم پاکستان اور سعودی عرب کے ولی عہد کی ملاقات

وزیر اعظم پاکستان اور سعودی عرب کے ولی عہد کی ملاقات

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت بھی کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ پہنچے تو رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔