تازه خبریں

وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم جناب بلیغ الرحمٰن سے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نےملاقات کی

جعفریہ پریس گلگت اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کی سربراہی اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی نے کی، جبکہ سینئر نائب صدر جنابحاجی دیدار علی،صوبائ سیکٹری جنرل و ممبر قانون سازکونسل محمد علی شیخ، کیپٹن ر محمد شفیع خان ممبر قانون ساز کونسل، سخی احمد جان رہنماء اسلامی تحریک جی۔بی و دیگر ذمہ دار افراد وفد میں شامل تھے۔
ملاقات میں قومی و علاقائی معاملات پر تفصیل سے گفتگو ہوئ ـ
اسلامی تحریک کے وفد نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروںمیں تمام مکاتب فکر کے لئیے قابل قبول نصاب تعلیم مرتب کیا جائے، جبکہ گلگت بلتستان ٹیکس بک بورڈ کے حوالے سے مقامی سطح پر انتظامی ڈھانچہ جلد از جلد تشکیل دیا جائے۔
وفاقی وزیر جناب بلیغ الرحمٰن نے اسلامی تحریک پاکستان کے مطالبات پر عملدرآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی: