• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

ٹورنٹو میں ١٠محرم کو جلوس عاشورہ نہایت شان شوکت سے برامد ہوا جلوس میں دگنی تعداد میں خواتین نے شرکت کی


سالہاۓ ما سبق کی طرح اس سال بھی کینیڈا کے سب سے کثیر آبادی کے شہر ٹورنٹو کا مرکزی جلوس عاشورہ دس محرم الحرام ٤ نومبر بروز منگل کو نہایت شان وشوکت سے برآمد ہوا جس میں پورے گریٹر ٹورنٹو اور اس کے نواحی شہروں میں رہائش پذیر ہزاروں شیعیان علی نے شرکت کی ، جلوس کی خاص بات مردوں سے زیادہ خواتین کی دگنی تعداد میں شرکت تھی – جلوس سے قبل ٹھیک صبح سوا نو بجے ٹونٹو اسکاربرو کے ملیکن پارک کے جمنازیم میں مرکزی اعمال عاشورہ منعقد ہوے ، جن کے بعد مجلس روز عاشورہ منعقد ہوئی بعد مجلس ٹھیک ساڑے دس بجے جلوس عاشورہ اپنی روایاتی شان شوکت سے برامد ہوا ، جلوس میں عاشورہ حسینی سے متعلق بینر و پلے کارڈ و علم و تابوت و جھولا حضرت علی اصغر علیہ السلام کی زیارات شامل تھیں جلوس میں گریٹر ٹورنٹو سے ماتمی دستوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی جو راستے بھر نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتی رہی ، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوپہر ڈیڑھ بجے حسینیہ پاسمور پر اختتام پذیر ہوا ، جہاں پہونچ کر ایک مرتبہ پھر مجلس ظہر عاشور منعقد ہوئی جس سے مولانا فرحت موسوی صاحب نے خطاب کیا اور زیارات عاشورہ پڑھائی ، آخر میں تمام حاضرین میں نیاز و تبرک تقسیم کیا گیا