تازه خبریں

پاراچنار دہشت گرد ی کے خلاف شیعہ علما کونسل کا احتجاجی مظاہرہ،

پاراچنار دہشت گرد ی کے خلاف شیعہ علما کونسل کا احتجاجی مظاہرہ،واقعہ فو ج کو پیغام ہے
عام آدمی کاسوال ہے تکفیریوں کی وکالت کرنے والے وزیر داخلہ کا عوام کے تحفظ میں کردارکیا ہے؟
دہشت گردی کے واقعات کا جاری رہنا نیشنل ایکشن پلان ، ضرب عضب آپریشن کی ناکامی ہے، علامہ سبطین سبزواری کا خطاب
راولپنڈی۔اسلام آباد( ) شیعہ علما کونسل کے زیر اہتما م کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرپاراچنار کی سبز منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کی۔پروفیسر ذوالفقار حیدر، میاں فرزند علی چھچھر،شہباز حید رنقوی، ملک شوکت علی اعوان، جعفر علی شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ۔پاراچنار میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کا جاری رہنا نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن کی ناکامی ہے۔ جب تک دہشت گردوں کا نیٹ ورک نہیں توڑا جاتا ، غیر انسانی واقعات کا روکنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف الحسینی رحمتہ اللہ علیہ کی سرزمین پاراچنار کو دہشت گردوں نے بار بار نشانہ بنایا ہے، مگر محب وطن شہریوں کو تحفظ ملا اور نہ ہی انصاف۔یہ عسکری اداروں اوردرجن بھر انٹیلی جینس ایجنسیوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے کہ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں،وارداتیں کرتے اور ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ملت جعفریہ ایک عرصے سے قربانیاں دیتی چلی آرہی ہے،یہ واقعات فو ج کو دہشت گردوں کا پیغام ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے زخمیوں کی عیادت بھی کی لیکن عام آدمی سوال کرتا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کی وکالت اورسرپرستی کرنے والے وزیر داخلہ کا عوام کے تحفظ میں کردارکیا ہے؟ دہشت گردوں کے دفاع میں ان کی پریس کانفرنسیں ہوتی ہیں مگر مظلوموں اور شہیدوں کے ورثا کی دل جوئی کے لئے ان کی طرف سے اب تک کچھ نہیں کہا گیا۔