• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

پارا چنار عید گاہ کباڑ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ علامہ حمید حسین امامی

پشاور( )پارا چنار عید گاہ کباڑ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کوگرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سید زاہد حسنین بخاری نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر سندھ حکومت کی طرح رینجر اور افواج پاکستان کو مکمل طور پر اختیار نہ دئیے گئے تو پورے ملک میں پارہ چنار طرز واقعات ہوتے رہیں گے ۔ہم سندھ حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک میں قیام امن کے لئے رینجر کو اختیارات دئیے جائیں۔
مرکزی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں دہشت گردی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں دہشت گرد جب جہاں چاہتے ہیں کاروائی کر دیتے ہیں ۔
آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ہم جنرل راحیل شریف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اپریشن ضرب عضب کے دائرہ کے پھیلایا جائے اور دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کیا جائے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین ساتھ اظہار ہمدردی اور زخمی کی صحت کیلئے دعا کرتے ہیں