جعفریہ پریس پاکستان: دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی لاکھوں زائرین اربعین حسینیؑ میں شرکت کے لئے کربلا کی جانب رواں دواں ہیں زائرین کی بڑی تعداد زمینی راستے سے کربلا جاتی ہے جبکہ ایک بڑی تعداد ہوائی سفر کرکے اربعین حسینیؑ میں شریک ہوگی دنیا بھر سے کروڑوں زائرین امام حسینؒ کے حرم میں حاضر ہونگے اس سلسلے میں صوبائی و وفاقی حکومت زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں