شیعہ علماء کونسل پاکستان و جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام بارڈر پر موجود زائرین کے ساتھ ناروا سلوک پر مسجد جعفریہ شیعہ میانی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علامہ سید علی رضا نقوی ٬ علامہ حسین بخش سروری اور سابق مرکزی جنرل سیکریٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر ذیشان شمسی نے خطاب کیا۔
صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پنجاب برادر بشارت قریشی،ضلعی سینئر نائب صدر شیعہ علماء کونسل ملتان برادر کامران حیدر، ڈویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن برادر یاسر علی صدیقی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن برادر میثم رضا بھی مظاہرہ میں موجود تھے۔