تازه خبریں

پاکستانی فوج ایک انتہائی بہترین اور پیشہ ورانہ فوج ہے : نفیس زکریا

]ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج ایک انتہائی بہترین اور پیشہ ورانہ فوج ہےاوروہ کبھی بھی کسی فوجی کی بے حرمتی نہیں کرے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان آرمی نےلائن آف کنٹرول پرسیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کی ۔بھارتی فوج کی طرف سےان کے فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کاالزام بھی بے بنیاداورجھوٹا ہے ۔