اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہاں ہے، افغانستان میں بدامنی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک پاکستان ہے، ہم افغان مفاہمتی عمل اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے تعاون کرتے رہے ہیں  لیکن  کچھ عناصر پاک افغان تعلقات خراب کرنے کے در پے ہیں، افغان قیادت کی جانب سے الزامات مایوس کن ہیں جنہیں پاکستان مسترد کرتا ہے۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں اوربہت سے مالی نقصانات بھی اٹھائے، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہےاورعالمی برادری بھی پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کی متعرف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں مختلف تنظیمیں طاقتور ہیں جو بدامنی کا باعث ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here