پاکستان نیوی کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان نیوی نے ملکی سطح پر تیار کردہ حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔
ترجمان نیوی کے مطابق میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ حربہ کروز میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ویپن فائرنگ کا یہ کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی فائر پاور کے قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے ۔ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پی این ایس عالمگیر سے فائرنگ کے اس مظاہرے کو دیکھا ۔ انہوں نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انجینئرز کی کوششوں کو سراہا ۔ نیول چیف نے کہا کہ دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرنے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے ۔