تازه خبریں

پاکستان کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سےمغربی کنارے پر قبضے کی کوشش کی مذمت

پاکستان کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سےمغربی کنارے پر قبضے کی کوشش کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر“خودمختاری” کے دعوے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں کی کھلی پامالی ہے۔قابض اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی استحکام اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے باعث تشویش ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرایا جائے ۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کو نہ تسلیم کیا جائے گا اور نہ ہی ان سے فلسطین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حیثیت پر کوئی اثر پڑے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ایک آزاد ،خودمختار اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔