پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا: وزیراعظم محمد نوازشریف
وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری غربت،بیروزگاری اور پسماندگی کے خاتمے کا منصوبہ ہے یہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔ اسلام آباد میں چین کے گروپ ایس ای پی اور ایس پی آئی سی کے چیئرمین واند یوندان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ صرف تزویراتی معاہدہ نہیں بلکہ دونوں ملکوں کی کامیاب دوستی کا عکاس ہے۔ چینی گروپ کے چیئرمین واندیوندان نے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے پاکستان میں معیشت بحال ہوئی ہے۔