تازه خبریں

پروفیسر تقی ہادی کی شہادت علم اور پاکستان دشمن دہشت گردوں کی کارروائی ہے،سید اظہار بخاری

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے شعبہء جوان، جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلٰی سید اظہار بخاری نے کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں پروفیسر تقی ہادی کی المناک شہادت پر شدید رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید پروفیسر تقی ہادی ایک عالم باعمل اور پاکستان کا علمی سرمایہ تھے، ان کی شہادت سے وطن عزیز میں بسنے والے ہر معلم اور طالب علم کی آنکھیں اشکبار ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ پروفیسر تقی ہادی کی شہادت علم اور پاکستان دشمن دہشت گردوں کی کارروائی ہے جو استحکام پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ مرکزی ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر تقی ہادی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے فی الفور سزا دی جائے، اور شہر قائد میں معصوم و بیگناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کے نیٹ ورک کیخلاف جلد عملی کاروائی کی جائے۔