جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں عابد حسین قزلباش کی ٹارگٹ کلنگ اور کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آورں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں، دہشت گرد ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، حکومت فوری طور پرسنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ عوام عدم تحفظ کا شکارہیں ،قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ آئے روز ملک بھر کے مختلف مقامات پر بالخصوص پشاور ،کراچی اور کوئٹہ کے واقعات ریاست کی کمزوری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے فرمایا کہ ملت جعفریہ کے کسی قاتل کو پھانسی نہیں دی جارہی جن سے ان قاتلوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں دہشت گردسرعام دندناتے پھر رہے ہیں ۔ ملک میں بے یار و مددگار مسافروں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں ہے اور دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں بے گناہوں کوخون میں نہلا دیتے ہیں، اب تک بے شمار دہشت گردی کے دل ہلا دینے والے واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر ابھی تک اس حوالے سے حکومت کی موثر حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے کہاکہ ذمہ دار ان صرف مذمتی بیانات کی حد تک نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بالا واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ جب تک دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک معصوم جانوں کا ضیاع ہوتارہے گا، عوام اس وقت شدید اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں عوام کوتحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور اور کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات