جعفریہ پریس پشاور : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سربراہ اسلامی تحریک پاکستان نے پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں کارکنان،عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم میں یکجہتی بہت ضروری ہے پشاور وہ جگہ ہے جہاں سے تنظیم کو تقویت ملتی ہے ماضی میں اس صوبے سے قومی جماعت نے بہت سے کامیابیاں حاصل کیں انہوں نے تنظیمی افراد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم میں یکجہتی بہت ضروری ہے کہ قومی جماعت کسی گروہ بندی کی متحمل نہیں ہوسکتی یہ بات بہت واضح ہے انہوں نے فرمایا کہ میں دیگر صوبوں کے افراد کو بھی کہ چکا ہوں کہ تنظیم میں یکجہتی پیدا کریں میں بہت سی تنظیموں میں گروہ بندیوں اور ٹکڑیوں کا عینی شاہد ہوں ۔یہ قومی جماعت ہے کسی کی میراث نہیں اس کی تاثیر ہے اس کا مشن ہے اور کیایک طویل تاریخ ہے ہمارے پاس جامع دستور موجود ہے جس میں ہر بات کو واضح کیا گیا ہے کسی قسم کی گروہ بندی قابل قبول نہں بیٹھکر معاملات کو حل کریں اچھا گمان کریں اعتماد کریں تعاون کریں۔تنظیمی اخلاقیات بہیت ضروری ہیں ۔ذاتی اخلاقیات میں بھی بہتری کی ضرورت ہے ۔تنظیم میں ذمہ داریاں دستور کے مطابق ملتی ہیں مسئول کی بھی ذمہ داری ہے کہ سب کو ساتھ لیکر چلے۔یکجہتی اتحاد محبت کو فروغ دینا مسئول کی ذمہ داری ہے جن کو ذمہ داری نہیں ملی وہ تعاون کریں محبت و فراغ دلی کا مظاہرہ کریں یہ تنظیم لوگوں کو بہتری کی جانب لے جانے کے لئے ہے۔قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھا کہ آپ کے اختلافات کو بیٹھ کر حل کریں کوئی فرشتے ہیں اتریں گے آپ ہی لوگ ہیں جو طے کریں گے۔اگر کسی کے آپسی اختلافات ہیں تو ان اختلافات کو تنظیمی اختلافات نہ بنائیں،نمونہ عمل بنیں دوسروں کے لئے ہمیں ہدف کے لئے کام کرنا ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ یہ قومی جماعت ایک واضح مشن اور وژن رکھتی ہے قومی حقوق کا تحفظ ملک سالمیت سمیت اہم امور درپیش ہیں مل کر ان اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کو جاری رکھیں